اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہمیشہ کی طرح العربیہ ٹی وی نے اپنے شیطانی پروپیگینڈہ کے تحت یہ خبر نشر کی تھی کہ ۱۱ ستمبر کی طرز پر القاعدہ کے دہشت گردوں نے نجف اشرف ائر پورٹ سے ہائی جیک کر کے حرم امیرالمومنین (ع) پر حملہ کی کوشش کی گئی ہے۔
محمد العسکری وزیر دفاع عراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ : یہ خبر جو کہ بغیر کسی تصدیق کے مختلف چینلز پر نشر کی گئ ہے صحیح نہیں ہے،نیز یہ کہ نجف اشرف ائر پورٹ پر اس افواہ کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
/152